11 دسمبر، 2016، 1:50 PM

استنبول میں بم دھماکوں سے 29 افراد ہلاک

استنبول میں بم دھماکوں سے 29 افراد ہلاک

ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال گراؤنڈ کے باہر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک اور 166 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال گراؤنڈ کے باہر 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 29 افراد ہلاک اور 166 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

حکام کے مطابق پہلا دھماکا فٹبال گراؤنڈ کے باہر میچ ختم ہونے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد ہوا جو کار کے ذریعے کیاگیا جب کہ دوسرا دھماکہ خودکش تھا جو قریبی پارک میں ہوا جہاں حملہ آور نے پولیس کے سامنے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا۔ ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد ابتدائی شواہد کی روشنی میں اب تک 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ بم دھماکوں کے بعد ترک حکومت نے ملک بھر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس دوران تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔

News ID 1868917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha